1 اگست، 2025، 9:07 AM

غزہ میں حماس کے ہاتھوں صہیونی مرکاوا ٹینک تباہ

غزہ میں حماس کے ہاتھوں صہیونی مرکاوا ٹینک تباہ

القسام بریگیڈ نے شمالی جبالیا میں طاقتور بم سے مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا، صہیونی ہیلی کاپٹروں نے ہلاک و زخمی فوجیوں کو نکال لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی جبالیا کے علاقے قصاصیب میں صہیونی افواج کے ایک مرکاوا ٹینک کو ایک انتہائی طاقتور بم کے ذریعے تباہ کردیا ہے۔

تنظیم کے مطابق، حملے کے فورا بعد صہیونی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچا اور ہلاک و زخمی فوجیوں کو علاقے سے نکال لیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب دو روز قبل جهاد اسلامی کی عسکری شاخ قدس بریگیڈ نے بھی ایک مرکاوا ٹینک کو غزہ میں نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی مزاحمتی گروہ روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں قابض صہیونی افواج کو بھاری جانی اور مادی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

News ID 1934607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 14:37 - 2025/08/01
      0 0
      نصرمناللہ وفتحن قریب